کچے میں 50 لاکھ روپے سر کی قیمت والا ڈاکو نے 6 ساتھیوں سمیت سرنڈر کر دیا

Jul 24, 2025

اہور(کرائم رپورٹر،سٹاف رپورٹر)پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، 50 لاکھ روپے سر کی قیمت والے ڈاکو نے دیگر 6 ساتھیوں سمیت سرنڈر کر دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ رحیم یار خان پولیس نے کچہ میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 ڈاکوؤں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا۔سرنڈر کرنے والے کچہ کریمنلز میں 50 لاکھ روپے ہیڈ منی والا ڈاکو قربان لٹھانی بھی شامل ہے ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے 50 لاکھ روپے ہیڈ منی کے خطرناک ڈاکو و دیگرکی گرفتاری پر رحیم یار خان پولیس کو شاباش دی ہے۔

(روز نامہ دنیا)

**********************