Jul 24, 2025
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں منظم گروہوں کے خلاف سرگرم عمل ہے۔ جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 گینگز کے 23 کارندے گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 100 ہتھیاراور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔ 4 گاڑیاں، 53 موٹر سائیکلیں، 4 تولے سونا، 22 موبائل فونز، 6 مویشی اور 90 لاکھ روپے نقدی بھی برآمدکی گئی۔ کارروائیوں کے دوران 267 اشتہاری مجرمان، 165عدالتی مفرور اور 68 عادی مجرمان گرفتار کئے گئے۔ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں میں 5 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے، 11 زخمی اور 12 گرفتارکئے گئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************
