آئی جی پنجاب کی پولیس کو امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت

Jul 24, 2025

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کو امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں مزید مستعد ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں۔ٹریفک وارڈنز شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں۔سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں،پنجاب پولیس ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور 1122 ریسکیو اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے۔پنجاب پولیس کے کنٹرول رومز سے بھی بارش سے ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت کی کہ مزید بارش کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔

(روز نامہ پاکستان)

************************