Jul 23, 2025
لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب کے ممکنہ خطرے میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اورامدادی سرگرمیوں کیلئے پنجاب پولیس ہائی الرٹ ہے۔سیلاب کے خطرے سے دوچار شہریوں کی جان ومال اور املاک کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔آئی جی پنجاب نے پولیس ٹیموں کو ریسکیو آپریشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پولیس ریلیف سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں۔پولیس فورس امدادی سرگرمیوں میں ضلعی حکومت اور ریسکیو اداروں کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن یقینی بنائیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
********************
