Jul 23, 2025
لاہور(نامہ نگار)وائرلیس ٹیلی کمیونیکیشن کے 206 افسروں کو اگلے عہدوں پر ترقی دیدی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن کے 121 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی اور 85 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔قربان لائنز میں ترقی پانے والے افسران اور اہلکاروں کو پروموشن رینک لگانے کی تقریب منعقد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ترقی پانے والے افسران اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد دی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************
