رواں سال 19 لاکھ سے زائدافراد کا پولیس خدمت مراکز سے استفادہ

Jul 22, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر) رواں سال اب تک 19 لاکھ 74 ہزارسے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ08 لاکھ 71 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی جبکہ 04 لاکھ90 ہزار سے زائد شہریوں نے  پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے 02 لاکھ 21 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا۔ 96 ہزار972 شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ حاصل کئے تر78 ہزار 928 افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔25 ہزار240 شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی 50 ہزار683 شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی، 2775 جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی 01  لاکھ 05 ہزارسے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں اور 32 ویمن وائیلنس رپورٹس درج ہوئیں۔29 ہزار 754 شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن کروائی 1810 شہریوں نے نجی ملازمت کیلئے پولیس ویریفیکیشن کروائی۔

(روز نامہ پاکستان)