لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ کانسٹیبل عثمان مبارک کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ ہیڈ کانسٹیبل مدثر حسین کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی درخواست پر ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت کی۔ کانسٹیبل عاصم ذکی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔سابقہ کانسٹیبل محمد عمران شفیق کی بیوہ کی درخواست پر ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************
