ایک ہی روز 29ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

Jul 21, 2025

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس پبلک سروس ڈیلیوری اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل، جس کے تسلسل میں 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 694 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 51 ہزار سے زائد چالان اور 04 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے۔ دھواں چھوڑنے والی 402 گاڑیوں کے چالان اور 35 کو  تھانوں میں بند کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں اورلوڈنگ، اوورسپیڈنگ، کم عمر ڈرائیورز اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ 

(روز نامہ پاکستان)

*********************