صوبہ بھر میں انسدادمنشیات آپریشنز، 124 ملزمان گرفتار

Jul 21, 2025

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب ویعن کی تکمیل می صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز جاری، جس کے تسلسل میں 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 233 چھاپے اور منشیات کے دھندے میں ملوث 126 ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے 53 کلوگرام چرس، 11 کلو گرام ہیروئن، 06 کلوگرام آئس اور 1277 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دیا ہے۔

(روز نامہ پاکستان)
********************