لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ، کومبنگ آپریشنز،تفصیلات کے مطابق پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔ جس کے تسلسل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 515 کومبنگ آپریشنز، 20 ہزار 340 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 70 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 28 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے ، 3144 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ اور 02 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ سنگین جرائم میں ملوث 447 اشتہاری، 158 عدالتی مفرور اور 111 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے ۔ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران 05 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے جبکہ 05 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔
(روز نامہ دنیا)
*********************
