پولیس ملازمین،اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 27 لاکھ روپے جاری

Jul 20, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر) پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 27 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم اے ایس آئی شاہد محمود کی بیوہ کے عارضہ دل اور کانسٹیبل محمد ادریس کو بائیں ٹانگ کی سرجری کیلئے 05 لاکھ روپے فی کس، اے ایس آئیز شکیل احمد، زاہد محمود اور ٹریفک وارڈن عظمت علی کو علاج کی مد میں 02 لاکھ روپے فی کس ،اے ایس آئی محمد اسلم اور کانسٹیبل سعید اکبر کو علاج کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس، ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیاقت علی، انسپکٹر محمد ریاض، ہیڈ کانسٹیبلز محمد احمد، کانسٹیبلز قیصر بشیر اور گل زمان کو علاج کی مد میں کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس،  آفس سپرنٹنڈنٹ عبدالحفیظ، اے ایس آئی مکینک جاوید اقبال، اے ایس آئیز محمد شکیل اور اعجاز احمد کو علاج کی مد میں مجموعی طور پر 03 لاکھ روپے دئیے گئے۔

(روز نامہ پاکستان)

*********************