آئی جی پنجاب کا نوٹس، آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب

Jul 19, 2025
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی کہوٹہ کے علاقے بھون روڈ پر فائرنگ سے 04 افراد کے جاں بحق ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔سی پی او راولپنڈی نے بتایاکہ ایس پی صدر راولپنڈی نبیل کھوکھر نے  فرانزک ٹیمیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے۔سی پی او راولپنڈی نے مزید بتایاکہ واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد گرفتار کر لیں گے۔مقتولین میں جنید گل، متین کیانی، شعیب اور ثمر اقبال شامل ہیں۔
************************