لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی محمد ایوب کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد عدنان کی تربیتی کورس پر جانے کی درخواست پر آر پی او سرگودھا کو ریلیف کی ہدایت کی۔ لیڈی انسپکٹر شازیہ نورین کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی درخواست پرایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی لیڈی کُک مسرت پروین کی سرکاری رہائش کی درخواست پر ڈی آئی جی ایڈمن لاہور کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ پاکستان)
************************
