لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس جرائم پیشہ و ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے سرگرم عمل ہے جس کے تسلسل میں قتل، اغوا برائے تاوان، زیادتی اور ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث گینگز کیخلاف کاروائیاں جاری ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے دوران پنجاب پولیس نے 3280 گینگز کے 7 ہزار 981 خطرناک مجرمان گرفتار کر لئے۔ مجرمان کے قبضہ سے 2 ارب 9 کروڑ 74 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے۔ مال مسروقہ میں گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، موبائل فونز، سونا، مویشی اور نقدی شامل ہیں مجرمان کے قبضہ سے 1101 کلاشنکوف، 1970 رائفلز، 22768 پسٹلز،2077 بندوقیں، 1957 رائفلز، 296 ریوالور اور 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایاکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 1642 گینگز کے 3674 مجرمان گرفتار کیے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
**********************
