لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انوراپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم،جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 25 لاکھ 75 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ انسپکٹر محمد ریاض کو کینسر اور کانسٹیبل رضا حسین کو گھٹنے کی انجری کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے فی کس،غازی کانسٹیبل محمد عدیل جمیل، سب انسپکٹر ابرار اختر کو بیوی کے کینسر اور کانسٹیبل جہانگیر احمد کو ریڑھ کی ہڈی کے علاج کیلئے فی کس اڑھائی لاکھ روپے،کانسٹیبلز طارق محمود، محمد بلال، سجاد مرید،ہیڈ کانسٹیبل محمد عامر، مرحوم کانسٹیبل طارق جاوید کی بیوہ اور کانسٹیبل زاہد اقبال کو علاج کیلئے فی کس ایک لاکھ روپے، کانسٹیبل نوید اختر، جونیئر ٹریفک وارڈن اور کانسٹیبل محمد ارشد کو علاج کی مد میں مجموعی طور پر 02 لاکھ 25 ہزار روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************