Jul 17, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس کا سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر سے 75 ہزار 694 اشتہاری مجرمان گرفتارکئے گئے۔ ترجمان پولیس نے بتایا گرفتار مجرمان میں اے کیٹگری کے 26 ہزار 280 اور بی کیٹگری کے 49 ہزار 414 اشتہاری شامل ہیں۔ 31 ہزار 174 عدالتی مفروران بھی گرفتار کیے گئے جن میں اے کیٹگری کے 6782 اور بی کیٹگری کے 24 ہزار 392 مفرور شامل ہیں۔ 16 ہزار 546 عادی مجرم جن میں اے کیٹگری کے 6311 اور بی کیٹگری کے 10 ہزار 235 شامل ہیں۔ لاہور میں 16353 اشتہاری مجرمان، 12316 عدالتی مفرور اور 6657 عادی مجرم گرفتا رکئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مجرمان اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔
(روز نامہ پاکستان)
********************
