رواں سال انسداد منشیات آپریشنز میں 32275 ملزم گرفتار

Jul 16, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں انسداد منشیات آپریشنز جاری، جس کے تسلسل میں رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 57 ہزار 974 چھاپے مارے گئے۔ منشیات کے دھندے میں ملوث 32 ہزار 275 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے 18 ہزار 898 کلو گرام چرس، 1638 کلو گرام ہیروئن، 981 کلو گرام آئس،  2296 کلو گرام افیون اور 4 لاکھ 64 ہزار 641 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ صوبائی دارالحکومت میں 6 ہزار 596 منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔ لاہور میں منشیات فروشوں کے قبضہ سے 3393 کلوگرام چرس، 298 کلوگرام ہیروئن، 528 کلوگرام آئس، 253 کلوگرام افیون، 40 ہزار 556 لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔

(روز نامہ پاکستان)

*************************