لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، پنجاب پولیس کے افسران اور جوان الرٹ

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، پنجاب پولیس کے افسران اور جوان الرٹ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس فورس کو امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت،
سپروائزری پولیس افسران  بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، آئی جی پنجاب
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرلاہور سمیت صوبہ بھر میں بارشوں کے دوران پنجاب پولیس کے افسران اور جوان الرٹ ہو کر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے پولیس فورس کو امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں مزید مستعد ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں۔ٹریفک وارڈنز شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں۔سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے۔پنجاب پولیس کے کنٹرول رومز سے بھی بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔پولیس افسران و اہلکار لاہور سمیت بارش سے متاثرہ سڑکوں سے نکاسی آب میں واسا اور دیگر اداروں کی مدد کر رہے ہیں۔بارش کی وجہ سے متاثرہ شہریوں کو ریسکیو کرنے میں متعلقہ اداروں کی بھرپور معاونت کی جا رہی ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے تمام سپر وائزری افسران کو ہدایت کی کہ مزید بارش کے امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار انتہائی الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر749)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, July 16, 2025