پنجاب پولیس کا سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
رواں سال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر سے 75 ہزار 694 اشتہاری مجرمان گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس کا سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں رواں سال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر سے 75 ہزار 694 اشتہاری مجرمان گرفتارکیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار مجرمان میں اے کیٹگری کے 26 ہزار 280 اور بی کیٹگری کے 49 ہزار 414 اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔ صوبہ بھر سے 31 ہزار 174 عدالتی مفروران بھی گرفتار کیے گئے۔ گرفتار عدالتی مفروروں میں اے کیٹگری کے 6782 اور بی کیٹگری کے 24 ہزار 392 عدالتی مفرور شامل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ 16 ہزار 546 عادی مجرم بھی گرفتار کیے گئے جن میں اے کیٹگری کے 6311 اور بی کیٹگری کے 10 ہزار 235 عادی مجرم شامل ہیں۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں 16353 اشتہاری مجرمان، 12316 عدالتی مفرور اور 6657 عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔ انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن تیزی سے جاری رکھا جائے۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوے کہا کہ مدعیوں کے ساتھ قریبی رابطہ اور مؤثر انفارمیشن شئیرنگ سے خطرناک مجرموں کو قانون کی گرفت میں لائیں۔آر پی اوز اور ڈی پی اوز خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر748)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, July 16, 2025