Jul 16, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق لیڈی کانسٹیبل سیدہ روضینہ بخاری کی غازی قرار دینے کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ 05 ہیڈ کانسٹیبلز کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی درخواست پرڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت کی۔ کانسٹیبل محمد رمضان اور کانسٹیبل محمد صابر کی درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ پاکستان)
*******************
