ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کی زیرصدارت اجلاس، مقدمات کاجائزہ

Jul 15, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)  ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شہزادہ سلطان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی ایڈمن انیسٹی گیشن کامران ممتاز، تمام ڈی پی اوز، ضلعی ایس ایس پیز انویسٹی گیشن، سٹیٹسکل آفیسر سرمد اقبال جامی اور دیگر افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں رواں سال کے دوران سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری وچالان کی شرح کا جائزہ لیا گیا۔ ضلعی افسران نے چالانوں کی بروقت تکمیل سے متعلق اعلی عدالتی احکامات پر عملدرآمد بارے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شہزادہ سلطان نے پراسیکیوشن کے تعاون سے زیر التواء چالانوں کو فوری یکسو کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ افسران زیر التواء چالانوں کو فوری طور پر کلیئر کرکے 4 دن میں سرٹیفیکیٹ جاری کریں جبکہ ایس ایس پیز انویسٹی گیشن بروقت چالان جمع کروانے میں اپنا سپروائزی کردار ادا کریں۔ سی پی اوز، ڈی پی اوز اپنی نگرانی میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد اور پینڈنگ چالان کو جلد از جلد مکمل کروائیں۔ 

(روز نامہ پاکستان)

*********************