Jul 15, 2025
لاہور (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے دوران پنجاب پولیس کے افسران و جوانوں کو الرٹ اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔ پولیس افسران و اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں مزید مستعد ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں۔ ٹریفک وارڈنز شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں اور سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو خود مانیٹر کریں۔ آئی جی پنجاب نے کہا پنجاب پولیس ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ پنجاب پولیس کے کنٹرول رومز سے بھی بارش سے ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************