پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں منظم گروہوں کے خلاف سرگرم عمل

Jul 15, 2025

پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں منظم گروہوں کے خلاف سرگرم عمل ہے جس کے تسلسل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 07 گینگز کے 15 کارندے گرفتار کر لئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 78 ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔ 10 موٹر سائیکلز، 10 موبائل فونز اور 20 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کی۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ کاروائیوں کے دوران 118 اشتہاری مجرمان، 102عدالتی مفرور اور 62 عادی مجرمان گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں 04 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے، 06 زخمی اور 05 گرفتار کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

(روز نامہ ایکسپریس)

*********************