Jul 14, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 55 ہزار سے زائد مقدمات درج کر کے 37 ہزار 756 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ بجلی چوری کے 34 ہزار 641 مقدمات کے چالان مکمل کرکے جمع کروائے گئے ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 2 ہزار سے زائد ملزمان کو سزائیں اور جرمانے کروائے گئے لاہور میں بجلی چوری کے 14 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے اور 17 ہزار 923 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************
