Jul 14, 2025
لاہور(نامہ نگار)پولیس نے اتوار کے روز صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام کے دوران پنجاب پولیس نے ہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی فرائض ادا کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی انتظامات بڑھانے کے احکامات جاری کئے۔انہوںنے کہا کہ سپروائزری افسران گرجا گھروں اور اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں۔حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کئے جائیں۔ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد مؤثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
********************
