Jul 14, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس پبلک سروس ڈیلیوری اور ٹریفک قوانین پرعملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل، رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں 45 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 67 لاکھ 51 ہزار سے زائد چالان اور 04 ارب روپے سے زائد جرمانہ عائد کئے گئے۔ دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 45 ہزار گاڑیوں کے چالان، 22 ہزار تھانوں میں بند اور 209 کے فٹنس سرٹیفکیٹ ضبط کیے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************
