Jul 14, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جار ی،ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4425 ملزمان گرفتار کر کے 4341 مقدمات درج کئے گئے۔ 04 لاکھ 69 ہزار 892 پتنگیں، 17 ہزار 671 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں اور 3871 کیسز کے چالان جمع کروائے گئے۔ صوبائی دارالحکومت میں 1206 ملزمان گرفتار، 1175 مقدمات درج، 27612 پتنگیں اور 1393 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************
