کیپٹن (ر) لیاقت علی کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس، محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری

Jul 12, 2025

لاہور (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے۔ سٹینو گرافرز سے سینئر سکیل سٹینوگرافر کے عہدے پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈکا اجلاس ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی، رجسٹرار حمیر احمد قریشی اور اے ڈی ایڈمن احمد نوید ملک موجودتھے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ قواعد و ضوابط اور میرٹ پر پورا اترنے والے 2 سٹینو گرافرز کو سینئر سکیل سٹینوگرافر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی اسد اعجاز ملہی نے ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ترقی پانیوالوں میں امجد اقبال اور زاہد حسین عاصم شامل ہیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*******************