رواں سال18 لاکھ 70 ہزار شہریوں کا پولیس خدمت مراکز سے استفادہ

Jul 12, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر) رواں سال اب تک 18 لاکھ 70 ہزار شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ08 لاکھ 24 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی جبکہ 04 لاکھ 65 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے 02 لاکھ 10 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا 93 ہزار 229 شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت 74 ہزار 250 افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔23 ہزار787 شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی 47 ہزار683 شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی، 2657 جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی،99 ہزار 228 شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں اور 32 ویمن وائیلنس رپورٹس درج ہوئیں۔26 ہزار 810 شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن کروائی 1785 شہریوں نے نجی ملازمت کیلئے پولیس ویریفیکیشن کروائی۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************