لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم،جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج ؎کیلئے مزید 25 لاکھ 95 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ایڈیشنل ایس پی بابر ممتاز کو اپینڈکس اورکانسٹیبل محمد ماجد کو ریڑھ کی ہڈی کے علاج کیلئے فی کس 05 لاکھ روپے،ہیڈ کانسٹیبل محمد توقیر کو بیوی کے علاج،مرحوم ریٹائرڈ سب انسپکٹر مختار حسین کی بیوہ کو کینسر اور کانسٹیبل ثاقب صفدر کو گھٹنے کی انجری کے علاج کیلئے فی کس اڑھائی لاکھ روپے، سب انسپکٹرز فرقان احمد، محمد رمضان، ہیڈ کانسٹیبل محمد اقبال،ڈی ایس پی ذکریہ، انسپکٹر محمود الحسن اور ہیڈ کانسٹیبل خالد حسین کو علاج کی مد میں فی کس ایک لاکھ روپے، انسپکٹر محمد بشیر، ہیڈ کانسٹیبل آصف جاوید، کانسٹیبل ڈرائیور امجد حسین اور خاکروب اصغر مسیح کو علاج کیلئے مجموعی طور پر 02 لاکھ 45 ہزار روپے فنڈز جاری کیے گئے۔آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************