Jul 11, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر) ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شہزادہ سلطان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی ایڈمن انیسٹی گیشن کامران ممتاز، تمام ڈی پی اوز، ضلعی ایس ایس پیز انویسٹی گیشن، سٹیٹسکل آفیسر سرمد اقبال جامی اور دیگر افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اجلاس میں رواں سال کے دوران سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری وچالان کی شرح کا جائزہ لیا گیا۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************
