Jul 11, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر) رائٹ مینجمنٹ پولیس، لا اینڈ آرڈر یقینی بنانے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خواب تعبیر کی جانب گامزن ۔ اسی سلسلے میں رائٹ مینجمنٹ پولیس کے 3 ہزار اہلکاروں پر مشتمل پہلے بیج کی تربیت مکمل کر لی گئی ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رائٹ مینجمنٹ پولیس کے پہلے بیچ کی پاسنگ آؤٹ اگلے چند روز میں متوقع جس کے بعدزیر تربیت اہلکاروں کو ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں فرائض کی ادائیگی کیلئے بھیجا جائے گا۔ایڈیشنل آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس خرم شکور نے ڈی آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس اسد سرفراز کے ہمراہ پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی آئی جی اسد سرفراز نے ایڈیشنل آئی آر ایم پی کو فورس کی ٹریننگ بارے بریفنگ دی۔
(روز نامہ پاکستان)
**********************
