زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج کیلئے مزید ساڑھے 33لاکھ روپے جاری

Jul 11, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب دوران ڈیوٹی زخمی ہونیوالے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج کیلئے پرعزم،لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 33 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی کانسٹیبل مرید حسین کو طبی اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دئیے جبکہ زخمی کانسٹیبل غلام مصطفی کو طبی اخراجات کیلئے 03 لاکھ روپے،زخمی کانسٹیبل محمد رمضان کو میڈیکل اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھ جبکہ زخمی کانسٹیبل محمد امین کو علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے،زخمی کانسٹیبل جمیل الرحمٰن کو طبی اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جبکہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل محمد سرور کو علاج کیلئے 02 لاکھ روپے،زخمی کانسٹیبلز محمد طارق، طاہر محمود کو طبی اخراجات کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس، زخمی کانسٹیبلز عاطف محمود، محمد شہباز کو علاج کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس جبکہ زخمی کانسٹیبلز وقاص حیدر، عمر صغیر کو طبی اخراجات کیلئے 50 ہزار روپے فی کس دئیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجراء کی منظوری دی۔

(روز نامہ پاکستان)
***********************