انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں فالو اپ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں قومی و بین الاقوامی سپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس (SWAT)، سنائپرز مقابلوں کے لئے ایلیٹ فورس کے کھلاڑیوں کی تیاری اور دیگر امور کو حتمی شکل دی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ دبئی اور ترکیہ میں قومی و بین الااقوامی سپیشل فورسز سکلز اینڈ شوٹنگ مقابلوں میں ایلیٹ فورس کے تربیت یافتہ کھلاڑی پنجاب پولیس کی نمائندگی کریں گے۔ اجلاس میں ٹیم سلیکشن، ویپن ہینڈلنگ، ٹریننگ اور لاجسٹکس سپورٹ کے معاملات کوبھی حتمی شکل دی گئی۔ کمانڈنٹ ایلیٹ ٹریننگ سکول خالد سلیمان نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں کی ایونٹس میں شرکت کے لئے دبئی اور ترکیہ پولیس حکام سے کوارڈینیشن مکمل ہے۔ کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے بیس لائن، فزیکل جانچ پڑتال اور ٹیکٹیکل موومنٹ اسسمنٹ کی جا چکی ہے۔آئی جی پنجاب نے سپورٹس ٹیموں کی تشکیل اور مشقوں کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔
(روز نامہ خبریں)
**********************
