Jul 09, 2025
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 335 کومبنگ آپریشنز، 10 ہزار 406 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 22 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔ 21 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے، 2360 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ اور2 مشتبہ افراد حراست میں لیے گئے۔سنگین جرائم میں ملوث 86 اشتہاری،43 عدالتی مفرور اور 20 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے۔ بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔8 مجرم کیفر کردار کو پہنچے جبکہ8 زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************
