رواں سال پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے 1 ارب سے زائد رقم جاری

Jul 09, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب کے فورس اور انکے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری جس کے تسلسل میں رواں سال کے دوران پولیس فورس کی ویلفیئر پر 1 ارب 25 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپس کی مد میں 39 کروڑ 48 لاکھ 88 ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 35 کروڑ 40 لاکھ 45 ہزار روپے دئیے گئے۔ علاج کی سہولیات میں معاونت کے لئے 18 کروڑ 74 لاکھ 22 ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔گذارا الاؤنس کی مد میں پولیس ملازمین کی فیملیز کو 14کروڑ 5 لاکھ روپے سے زائد  فنڈز دئیے گئے پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 14 کروڑ 43 لاکھ 97 ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہلخانہ کو 02 کروڑ 85 لاکھ روپے دئیے گئے۔پولیس فورس کو فوری مالی امداد کی مد میں 94 لاکھ 18 ہزار روپے سے زائد دئیے گئے۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************