چودہ سالہ کار ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکل سوار کچل ڈالے‘ ایک جاں بحق، آئی جی پنجاب کا نوٹس

Jul 08, 2025

لاہور (نامہ نگار)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں 14 سالہ لڑکے نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے سرکاری ملازم کو کچل کر ہلاک جبکہ 2 افراد کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں چودہ سالہ کم عمر ڈرائیور حاشر نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے راہگیروں کو روند ڈالا۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیل سوار ایک شہری جاں بحق ہوا اور 3 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والا شہری امین سرکاری ملازم تھا جبکہ زخمی ہونے والوں میں متوفی امین کا بھائی ملک فرید اور عمران شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ حاشر نے اپنے سابق مالک مکان خرم جو میڈیسن کمپنی میں منیجر ہے، کی گاڑی چوری سے نکالی اور اس کی 15پر چوری کی کال بھی چلائی گئی۔ گاڑی کے مالک خرم کو بھی شاملِ تفتیش کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم لڑکے حاشر کے والدین میں علیحدگی ہو چکی ہے اور وہ اپنی نانی کے ساتھ رہتا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*********************