Jul 08, 2025
لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اسلام آباد میں دوران ڈیوٹی بم دھماکے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے پنجاب پولیس شہدا کی 17 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 6 جولائی 2008 ء کو پنجاب پولیس کے 9 افسران و اہلکاروں نے اسلام آباد میں دوران ڈیوٹی بم دھماکے میں جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونیوالوں میں ایک اے ایس آئی، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور 7 کانسٹیبلز شامل تھے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*************************
