Jul 06, 2025
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں بھی جاری،جس کے تسلسل میں 24 گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض و نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے کے 25 واقعات رپورٹ ہوئے اور قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 20 مقدمات درج کر کے 15 قانون شکن گرفتار کر لئے گئے۔ فیس بک پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے کے 14 واقعات رپورٹ ہوئے،وٹس ایپ کے 02 جبکہ09 واقعات دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رپورٹ ہوئے۔یاد رہے گذشتہ6 روز کے دوران سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 121 مقدمات درج،134 افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔
(روز نامہ پاکستان)
*************************