پولیس ملازمین‘اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 28 لاکھ روپے جاری

Jul 05, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم، جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 28 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اے ایس آئی حسین احمد شاہ کو گردوں کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے،کانسٹیبل دانیال صفدر کو بیٹے کی اوپن ہارٹ سرجری کیلئے 10 لاکھ روپے، اے ایس آئی علی اقبال کو علاج کیلئے 05 لاکھ روپے، اے ایس آئی اعجاز حسین کو پتھری،کانسٹیبل محمد عارف کو بازو فریکچر اورہیڈ کانسٹیبل امتیاز احمد کو ریڑھ کی ہڈی کے علاج کیلئے فی کس01 لاکھ روپے دئیے گئے۔آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔

(روز نامہ پاکستان)

************************