لاہور(نامہ نگار)نئے بھرتی ہونے والے 52 ویں کامن میں شامل اے ایس پیزکے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔وفد میں شامل 7 خواتین سمیت 33 اے ایس پیز نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ اے ایس پیز 20 جولائی سے نیشنل پولیس اکیڈمی میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔دوران ٹریننگ اے ایس پیز 28 جولائی تا 8 اگست تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں ٹاسک سرانجام دیں گے۔آئی جی پنجاب نے زیر تربیت افسران کو سی سی ڈی، رائٹ مینجمنٹ پولیس، پولیس ایپس اور سمارٹ سیف سٹیز سمیت پولیس پراجیکٹس بارے آگاہ کیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ اے ایس پیز لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول، ویلفیئر، عدالتی امور اورپولیس ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم بارے آگاہی حاصل کریں گے۔پنجاب میں سسٹم کو سمجھنے اور انوسٹی گیشن بیسڈ جدید پولیسنگ سیکھنے کے وسیع مواقع ہیں۔آئی جی پنجاب نے نوجوان افسران کو بھرپور محنت اور لگن سے فرائض کی ادائیگی کا حکم دیا۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************
