عاشورہ ‘صوبہ بھر میں پولیس کے ایک لاکھ 47ہزار پولیس افسر ‘اہلکار ڈیوٹی دینگے

Jul 05, 2025

لاہور(نامہ نگار)عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر پولیس نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کرکے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔عزاداری جلوسوں اور مجالس کے پْرامن انعقاد کیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی۔نویں اور دسویں محرم پرصوبہ بھر میں مجموعی طور پر پنجاب پولیس کے ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔لاہور میں 10 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی پر مامور کیے گئے ہیں۔عاشورہ پر صوبہ بھر میں 4418 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے اور 6667 مجالس منعقد کی جائیں گی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض و نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے کے 35 واقعات رپورٹ اور قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 20 مقدمات درج کر کے 22 قانون شکن گرفتار کر لئے گئے۔فیس بک پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے کے 22 واقعات رپورٹ ہوئے،وٹس ایپ کے 5 جبکہ 8 واقعات دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رپورٹ ہوئے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************