Jul 04, 2025
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق، ڈی ایس پی منیر احمد کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی کو ریلیف کی ہدایت کی۔ اے ایس آئی اعجاز احمد کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔لیڈی کُک شمیم شرافت کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز لاہور جبکہ سابقہ ڈرائیور کانسٹیبل خضر حیات کی سروس بحالی کی درخواست پر آر پی او ساہیوال کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ انصاف)
**********************
