Jul 04, 2025
لاہور (کرائم رپورٹر) سنٹرل پولیس آفس میں آفس سپرنٹنڈنٹ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں ترقی پانے والے افسران کے اہلخانہ اور بچوں نے شرکت کی آئی جی پنجاب نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے 24 افسران میں آرڈرز تقسیم کئے اور نئے عہدے کی ذمہ داریاں سخت محنت و تندہی سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سافٹ ویئرز ایپس اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر خصوصی توجہ دیں۔ ماتحت عملے کو کیریئر و کریکٹر گرومنگ، ویلفیئر اور دفتری امور میں معاونت کے لئے بھرپور اقدامات کریں۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************

