لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 22 لاکھ 75 ہزار روپے فنڈز جاری ترجمان پنجاب پولیس تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل ذیشان خان کو کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے،انسپکٹر خالد حمید کو علاج کیلئے 04 لاکھ 50 ہزار روپے، کانسٹیبل راشد حسین کو دل کے عارضہ کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے،لیڈی کانسٹیبل شکیرا بی بی، کانسٹیبل ساجد حسین، سینئر کلرک اسرار الحق، سب انسپکٹر ذوالفقار علی، ڈرائیور کانسٹیبل محمد ریاض، کانسٹیبل حسن اعجاز،کانسٹیبل محمد رمضان اور ڈرائیور کانسٹیبل پیر بخش کو علاج کیلئے 01 لاکھ روپے،سب انسپکٹر عبدالستار، کانسٹیبل محمد وقاص، سپر وائزر محمد شفیق اور سرویلنس سپروائزر شوکت حیات کو علاج کیلئے مجموعی طور پر 03 لاکھ 25 ہزار روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔
(روز نامہ پاکستان)
**********************