لاہور ٟکر ائم رپو رٹر،کرائم رپورٹر سے ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈ اور پیرو سمیت دیگر فیلڈ فارمیشنز محرم سکیورٹی پر تعینات ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انورنے افسران کو ہدایت کی کہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی پاسداری پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے ،انھوں نے ہدایت پر عشرہ محرم الحرام کے چھٹے روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 06 محرم الحرام کو لاہور سمیت صوبہ بھر میں 50 ہزار سے زائد افسران و اہلکار وں نے جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی فرائض سر انجام دئیے۔ محرم الحرام کے چھٹے روز صوبائی دارالحکومت میں 03 ہزار 500 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کیے گئے۔صوبہ بھر میں 930 عزاداری جلوس اور 3835 مجالس منعقد ہوئیں،پرانی انارکلی رسالہ بازار سے نکلنے والے علم جلوس کے سلسلہ میں ٹریفک ڈائیورشن لگا دی گئی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************
