آئی جی پنجاب زخمی ہونے والے اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے پر عزم

Jul 03, 2025
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 26 لاکھ روپے کی رقم جاری کردی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی کانسٹیبل بو محمد قادری کو میڈیکل اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ زخمی کانسٹیبل محمد توقیر کو طبی اخراجات کیلئے 07 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔زخمی کارپورل غضنفر عباس کو میڈیکل اخراجات کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے۔ زخمی ریٹائرڈ سب انسپکٹر سعئی محمد کو علاج معالجے کی مد میں ایک لاکھ روپے دئیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجراء کی منظوری دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس غازیوں کا بہترین علاج معالج اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے۔ غازی اہلکاروں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔
(روز نامہ انصاف)
**********************