آئی جی پنجاب کا دورہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، ورکنگ ریلشن شپ کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

Jul 03, 2025

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی سی سی ڈی وقاص الحسن کے ہمراہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب آفس کا دورہ کیا۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب آفس پہنچنے پر ڈائریکٹر ایڈمن و ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل محمد ارشد علی فاروقی نے آئی جی پنجاب کا استقبال کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ سے ملاقات کی۔ پنجاب پولیس اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے مابین قانونی و عدالتی امور کی انجام دہی کے حوالے سے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید فروغ پر اتفاق رائے کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں در پیش چیلنجز پر دونوں محکموں کا کیسز کے فالو اپ پر خصوصی فوکس ہے۔ سنٹرل پولیس آفس اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے درمیان براہ راست اور موثر کوارڈینیشن موجود ہے۔ کریمنل جسٹس سسٹم میں پولیس اور پراسیکیویش سمیت تمام اکائیوں کا اہم اور مساوی کردار ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ کہا کہ تمام اضلاع میں ڈی پی اوز اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کے درمیان بہترین کوارڈینیشن موجود ہے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

********************