اقوام متحدہ کے ادارے ڈرگز اینڈ کرائم کے وفد کا دورہ سنٹرل پولیس آفس

Jul 03, 2025

لاہور(نامہ نگار)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ڈرگز اینڈ کرائم کے اعلی سطحی وفد نے سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور کا دورہ کیا۔سینئر نیشنل کنسلٹنٹ یو این او ڈی سی،سابق آئی جی طارق کھوسہ کی قیادت میں اعلی سطحی وفد نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔وفد میں یو این او ڈی سی کے نیشنل کنسلٹنٹ ایڈیشنل آئی جی (ر) سرمد سعید، نیشنل پروگرام منیجر بیت اللہ خان، علی امتنان و دیگر شامل تھے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے وفد کو آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ یو این او ڈی سی اور پنجاب پولیس کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق رائے اور آرگنائزڈ کرائم کے تدارک کیلئے بین الصوبائی کوآرڈینیشن سے پاکستان بھر کیلئے یکساںحکمت عملی تشکیل دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یف آئی اے،نیکٹا سمیت تمام متعلقہ سکیورٹی اداروں، سول سوسائٹی کی مشاورت سے سائبر کرائم،دہشت گردی،منی لانڈرنگ،غیر قانونی ہیومن ٹریفکنگ اور ڈرگز سمگلنگ سمیت سنگین جرائم سے نمٹنے کیلئے یکساں طریقہ کار طے کیا جائیگا۔یو این او ڈی سی پنجاب سمیت ملک بھر میں آرگنائزڈ کرائم سٹریٹیجی کے فروغ کیلئے مشاورتی ورکشاپس اور سیمینار منعقد کریگا۔طارق کھوسہ نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو اپنی کتاب پیش کی۔وفد کے سربراہ اور آئی جی پنجاب کے درمیان سووینئرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**********************