پولیس ملازمین، اہلخانہ کو علاج کیلئے مزید فنڈز جاری

Jul 02, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)  پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 23 لاکھ 45 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی کانسٹیبل ذکا اللہ کو چھاتی کے مرض کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے،شہید ٹریفک اسسٹنٹ لیاقت علی خان کی اہلیہ کو جگر کی موذی بیماری کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے، اے ایس آئی محمد شاہد علوی کو دل کے عارضہ، دفتری محمد ارشاد کو آنکھوں اور کارپورل تصور عباس کو گردے کی موذی بیماری کے علاج کیلئے فی کس 02 لاکھ روپے، سب انسپکٹرز مبشر علی، محمد اسلم، کانسٹیبل محمد رمضان اور ڈرائیور کانسٹیبل صفدر ضمیر کو علاج کیلئے 01 لاکھ  فی کس،  اے ایس آئی جاوید اختر، کانسٹیبل عبدالرؤف اور ڈرائیور کانسٹیبل یاسر سہیل کو علاج کیلئے مجموعی طور پر 03 لاکھ 05 ہزار روپے، اے ایس آئیز افتخار احمد، نعیم عباس، محمد جاوید اور کانسٹیبل جاوید اقبال کو علاج کی مد میں مجموعی طور پر 02 لاکھ 90 ہزار روپے فنڈز جاری کیے گئے۔

(روز نامہ پاکستان)

*********************